بین الاقوامیکھیل

پشاور کے آرمی پبلک سکول میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی پیر کو آرمی پبلک سکول پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ون ڈے کپتال اظہر علی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مارکیٹنگ مینجر ہیڈ ریمنڈ نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر وہ اسے آرمی پبلک سکول کے شہدا کے نام کرینگے اور یہاں پر تقریب رونمائی کا مقصد آرمی پبلک سکول کے شہید طلبا کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا بہت خوش ہوں جو یہاں آیا ہوں۔ پشاور ٹیم دو سال سے پاکستان ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی جیتتی آرہی ہے اور یہاں کے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پشاور کے آرمی پبلک سکول لے آئی۔” اس موقع پر طلبا نے ٹرافی اور کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آٹھ مارچ سے انڈیا میں شروع ہوگی

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button