بین الاقوامی

افغان حکومت کا طالبان کے ساتھ مذاکرات سے انکار

افغانستان (ٹی این این) کابل اور کنڑ میں دو خودکش حملوں کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونےوالے مذاکرات معطل ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ خودکش حملوں کے بعد افغا نستان کے صدر نے کہا ہے کہ شہریوں کو مارنے والوں کیساتھ بات چیت کےلئے تیار نہیں ہے ۔
گزشتہ روز کنڑ کے علاقے اسد آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں 14افراد اور کابل میں وزارت دفاع کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں دو فوجیوں سمیت 1افرا د جاں بحق ہوئے تھے ۔ کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم کابل میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی ۔
یاد رہے کہ تین دن قبل کابل میں افغانستان ،پاکستان چین اور امریکہ اجلاس میں اعلان ہوا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا عمل مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہونگے تاہم کابل اور کنڑ حملوں کے ردعمل پر افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ عوام کے قاتلوں کیساتھ مذاکرات کےلئے تیار نہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button