بین الاقوامی

اسلام سے لاپتہ سابقہ افغان گورنر صوابی سے بازیاب

سابق گورنر کو اسلام آباد سے دو ہفتے قبل رات کے وقت اغوا کیا گیا تھا ، افغان قونصلیٹ نے بازیابی کی تصدیق کر دی

 اسلام آباد سے اغواء ہونے والے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کوصوابی سے بازیاب کرا لیا گیا ۔ پشاور میں افغان قونصلیٹ نے تصدیق کردی ۔ سابق گورنر ہرات فضل اللہ واحد کو اسلام آباد سے دو ہفتے قبل رات کے وقت اغواء کیا گیا تھا ۔ فضل اللہ واحدی کے بیٹے کی مدعیت میں ان کے اغواء کی رپورٹ درج کی گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر ہرات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ رات صوابی کے علاقے رشید گڑھی سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بازیاب کرالیا ۔ فضل اللہ واحدی کو پشاور میں قائم افغان قونصلیٹ کے حوالے کر دیا گیا ۔ افغان قونصلیٹ نے فضل اللہ واحدی کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے ۔ قونصلیٹ کے مطابق فضل اللہ واحدی خیر خیریت سے ہیں اور انہیں دوبارہ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button