بین الاقوامی

طالبان اور کابل حکومت کے مذاکرات مارچ میں: مشترکہ اعلامیہ

افغانستان میں امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ہونے والی چہار ملکی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کابل حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات کا پہلا راونڈ مارچ کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

امریکہ، چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کابل میں منگل کو ہونے والے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں طالبان کے تمام دھڑوں اور دیگر متحرب گروہوں کو اپنے بااختیار نمائندوں کے ذریعے امن بات چیت میں شامل ہونے کا کہا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چہار ملکی اجلاس نے افغانستان اور پاکستان کی طرف سے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز کا بھی خیرمقدم کیا جس کے تحت یہ ورکنگ گروپ دونوں ملکوں کے سرکردہ علماء کے ساتھ مل کر افغانوں کی سربراہی اور ان کے امن مشن کی حمایت کریں اور ملک میں جاری اندھے تشدد کے خلاف فتویٰ جاری کریں۔

چہار فریقی مذاکرات کے شرکاء نے افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اپنا اگلا اجلاس کابل حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے فوراً بلانے کا فیصلہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button