بین الاقوامی

پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملے میں چار شدت پسندجاں بحق

کرم ایجنسی(ٹی این این ) پاک افغان بارڈر کے قریب پاکستان کے حدود میں امریکی ڈورن حملے کے نتیجے میں ایک شدت پسندجاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پاتالا میں افغان شدت پسندوں کے ٹھکانو ں کو امریکی ڈرون طیارے نے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں چارافغان شدت پسند مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ۔
حملے میں ایک گھوڑا بھی ہلاک ، شدت پسندوں کے تین خالی گھراور دو گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ۔ شدت پسندوں کا تعلق حقانی گروپ سے بتایا جاتا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈرون نے تین میزائل داغے تھے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button