بین الاقوامی

پاکستان میں ہرسال ساٹھ ہزار افغان بچے جنم لیتے ہیں : رپورٹ

گھروں سے بے دخل افراد کے لئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کے ادارے یواین ایچ سی ار کے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر سال پاکستان میں ساٹھ ہزار افغان بچے جنم لیتے ہیں جن میں بیشتر رجسٹریشن سے محروم رہتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار پندرہ سے اب تک دو لاکھ اسی ہزار افغان مہاجرین کی رجسٹریشن بھی نہیں کی گئی۔ سیفران وزارت کے مطابق پاکستان میں اس وقت پندرہ لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین بستے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں غیر رجسٹرڈ بھی یہاں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رواں سال اگست کے مہینے تک پاکستان میں رہنے کی توسیع دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button