بین الاقوامی

شدت پسند جنگ چھوڑ کر صلح قبول کرے : اشرف غنی

افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے طالبان سمیت تمام مسلح گروپوں سے کہا ہے کہ وہ شدت پسندی اور جنگ چھوڑ کر صلح قبول کرے۔

پیر کو کابل میں ایک تقریب سے کظاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ جو بھی مسلح تنظیم یا گروہ  صلح کے لئے تیار ہوتا ہے تو انہیں خوش ٓآمدید کہا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو جماعت یا تنظیم عوام پر اپنی ٓئیڈیالوجی مسلط کرنا چاہتے ہیں وہ ٹھیک نہیں کر رہے انہوں نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ قومی اتحاد بناکر ایسے تنظیموں اور جماعتوں کا سدباب کرے۔

اشرف غنی نے خصوصی طور پر طالبان،سابقہ وزیرعظم گلبدین ھکمتیار کی حزب اسلامی اور دیگر اسلحہ بردار تنظیموں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے تیار ہوجائیں . گزشتہ سال مئی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مزاکرات کا پہلا دور پاکستان کے پُرفضا مقام مری میں پایہ تکمیل کو پہنچا تھا تاہم جنوری دو ہزار سولہ میں اس مذاکراتی عمل کے لئے  پاکستان، افغانستان، چین اور امریکی وزرا خارجہ نے اسلام آباد میں ملاقات میں  کے دوران روڈ میپ تیار کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button