بین الاقوامی

گیس برآمد کرنے کے لئے 1600 ارب روپے کا پاک-قطر معاہدہ

پاکستان نے قطرکے سے گیس درآمد کرنے کے لئے سول سو ارب روپے کا معاہدہ کیا۔

بدھ کو وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران اس معاہدے پر پٹرولیم وزیر شاہد خاقان نے دستخط کئے جس کی رو سے پاکستان آئندہ سولہ سال تک قطر سے مائع گیس درآمد کرے گا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے مطابق پاکستان ہر سال قطر سے سینتیس لاکھ ٹن مائع گیس درآمد کرے گا جو کہ ملکی ضرورت کا بیس فیصد ہے۔ پٹرولیم وزیر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے نہ صرف گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں تسلسل پیدا ہوگا بلکہ اس وقت توانائی اور کھاد کے کو کارخانے بند پڑے ہیں وہ دوبارہ کھولے جائینگے۔ جس سے بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر کے مطابق یہ معاہدہ ایران سے کئے گئے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے اور ترکمانستان سے دستخط کئے گئے تاپی معاہدے سے بھی کم قیمت میں طے پایا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button