بین الاقوامی
افغان نیشنل آرمی پر خود کش حملہ

پشاور (ٹی این این ) شمالی افغانستان میں افغان فوجیوں سے بھری گاڑی پر خودکش حملے میں تین اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ پیر کی صبح افغان صوبہ بلخ میں ایک منی بس پر کیا گیا جس پر افغان نیشنل آرمی کے جوان سوار تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی انتظامیہ نے حملے میں تین اہلکاروں کی ہلاکت اور 18 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس حملے میں شہر کے مغربی حصے میں واقع اس عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں افغان پولیس کے اس یونٹ کا دفتر ہے جو طالبان کے خلاف آپریشن کرتا ہے۔