پشاور میں خصوصی افراد کے حقوق سے آگاہی متعلق سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
اتوار کو نشترآباد میں ہونے والا یہ سیمینار سپیشل پرسن ایسوسی ایشن اورامریکی ایمبیسی کے مشترکہ تعاون سے ترتیب دیا گیا تھا۔ اس سیمینار میں کئی خصوصی افراد کے ساتھ ان کے رشتہ داروں اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر تربیت دینے والوں کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد معاشرے کے لئے بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن ان کو مواقع اور ان کے مروجہ حقوق چاہئے۔ سیمینار میں شریک افراد نے خصوصی افراد کے حقوق بارے آگاہی پھیلائی اور ان کے حقوق کی نشاندہی کی۔ سیمینار میں شرکت کرنے والے ہارون نے ٹی این این کو بتایا کہ اس سیمینار سے ان کے علم میں کافی اضافہ ہوا ہے اور ان کو خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں۔