بین الاقوامی

افغان امن عمل کے لئے چار فریقی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع

افغان امن عمل بارے چار ملکی نمائندوں کا تیسرا اجلاس ہفتے کو اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔ ان مذاکرات میں پاکستان، افغانستان، چین اور امریکی اعلٰی حکام حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگے۔ اس سے پہلے افغان امن عمل کا پہلا دور اسلام آباد میں جبکہ دوسرا افغانستان کے دالخلافہ کابل میں ہوچکا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے افغان امن عمل اجلاس میں سرتاج عزیز نے موقف اپنایا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات بغیر شرائط کے ہونے چاہئے۔ جبکہ کابل میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ میں طالبان سے مطالبہ کی گیا تھا افغانستان میں قیام امن کے لئے افغان حکومت سے رواں اختلافات کو سیاسی طریقے سے عوامی خواہشات کے مطابق ختم کرے۔ اس اعلامیہ کی رو سے ایسے فضا کو فروغ دینا تھا جس میں افغان حکومت کی سربراہی میں حکومت اور طالبان کی بیچ بامقصد مذاکرات ہوسکے تا کہ خطے میں امن کی فضا قائم ہوسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button