بین الاقوامی

کوہاٹ جیل میں چار عسکریت پسندوں کو فوجی عدالت کے تحت پھانسی

کوہاٹ جیل میں چار عسکریت پسندوں کو پھانسی دی گئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق نور سعید، مراد خان، عنایت اللہ اور اسرالدین کو آج علی الصبح کوہاٹ جیل میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔ زرائع کے مطابق پھانسی چڑھنے والے افراد آرمی پبلک سکول اور سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔خیال رہے کہ ان افراد کو سزائے موت فوجی عدالت کے تحت سنائی گئی ہے جن کے ڈیتھ وارنٹ پر جنرل راحیل شریف نے دستخط کئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button