بین الاقوامی

افغانستان: دارلحکومت کابل میں خودکش حملہ، 20 افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کی صبح ہونے والے  خود کش حملے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں افغان پولیس کے اس یونٹ کا دفتر ہے جو طالبان کے خلاف کاروائیاں کرتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق  ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو تھی لیکن اب یہ بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ کابل شہر کے مغربی حصے میں ہونے والے اس خودکش حملے میں 25 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔  ہلاک ہونے والے زیادہ تر عام شہری ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حالیہ مہینوں میں شدت پسندوں نے کابل اور ملک کے دیگر حصوں میں حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button