بین الاقوامی

پاک – افغان خفیہ ایجنسیوں کی ملاقات چار فروری کو ہوگی

پاکستان اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان ملاقات رواں مہینے کی چار تاریخ کو اسلام آباد میں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ مسعود اندرابی پاکستان کے آئی ایس آئی چیف لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کرینگے۔ سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے سے متعلق بات چیت اور شواہد کا تبادلہ بھی ہوگا۔ اس ملاقات میں افغانستان میں پناہ لینے والے تحریک طالبان پاکستان کے سرکردہ رہنما مولانا فضل اللہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان، افغانستان، امریکہ اور چینی خفیہ اداروں کے مابین ملاقات بھی اس مہینے کی چھ تاریخ کو دارلحکومت اسلام آباد میں ہوگی جس کا ایجنڈہ افغانستان میں قیام امن سے متعلق مشاورت ہے۔

یہ ملاقاتیں ایسے اوقات میں کی جارہی ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے مابین افغان امن عمل سے متعلق باتیں کئی ماہ تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ اتوار کو افغان افواج کے وفد نے پشاور ہیڈ کوارٹر کے دورے پر کورکمانڈر پشاور سے ملاقات بھی کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button