بین الاقوامی

ضرب عضب کی وجہ سے عسکریت پسندوں کے نقل و حرکت میں کمی آئی ہے: جان نکولسن

افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گردوں کے نقل و حمل میں واضح کمی آئی ہے۔

امریکی سینٹ کو لکھے گئے خط میں کمانڈر جان نکولسن نے کہا ہے کہ قیام امن کے قبائلی علاقوں میں جاری یہ آپریشن انتہائی اہمیت کے حامل ہے اور یہ کہ اس آپریشن کی وجہ سے عسکریت پسندوں کی دہشت گردی کی کاروائیوں  کے لئے پاکستانی سرزمین کے استعمال میں بھی کمی آئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کمانڈر نے موقف اپنایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں قیام امن کے لئے ہمیشہ امریکی خواہش رہی ہے کہ دونوں ممالک کے افواج مل کر عسکریت پسندی کے خلاف کاروائی کرے۔ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کمانڈر کا کہنا ہے کہ یہ افغان حکومت کی اپنی کاوش ہے جس کی بحالی کے لئے اب افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button