بین الاقوامی

افغان فوج کا 8 رکنی وفد پشاور پہنچ گیا، کورکمانڈر سے ملاقات

افغان افواج کے اٹھ رکنی وفد نے پشاور ہیڈ کوارٹر کے دورے پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان فوجی دستے کا یہ دورہ جنرل راحیل شریف کے افغان دورے کی کھڑی ہے جس میں سرحد کی حفاظت بہتر بنانے کے لئے فوجی دستوں کے دوروں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افغان فوجی دستے کا یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب کچھ دن قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر حملہ آوروں کے بارے میں پاکستان نے کہا تھا کہ حملہ آور افغانستان سے اآئے تھے اور اس بارے افغانستان حکومت سے باقاعدہ احتجاج بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button