بین الاقوامی
امریکی فوج مزید دس سال تک افغانستان میں قیام کرسکتی ہے‘ پینٹاگون

پشاور (ٹی این این) امریکی محکمہ دفاع نے صدر باراک اوبامہ کو آگاہ کیا ہے کہ افغانستان میں نیٹو فورسز مزید دس سال تک رہ سکتے ہیں، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے حکام نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ آئندہ چند سالوں تک دشمن کا مقابلہ کرسکے تاہم افغان فورسز کو مزید تربیت کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ نیٹو فوج جن علاقوں سے نکل چکی ہے ان علاقوں میں نہ صرف طالبان نے قبضہ کرلیا ہے بلکہ داعش نامی شدت پسند تنظیم بھی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے زور لگا رہی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان سے نیٹو فورسز کی بڑی تعداد دسمبر 2014ء میں واپس ہوچکی ہے اور دس ہزار امریکی فوج تاحال افغانستان میں موجود ہیں جن کی ذمہ دار افغان فوسز کو تربیت فراہم کرنا ہے۔