بین الاقوامی

حج و عمرہ زائرین کورونا کی ویکسین لگوائیں۔ سعودی عرب کی ہدایت

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ نے عمرہ عازمینِ کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی۔

سعودی عرب کے وزیرِحج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہربنتن نے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے۔

ڈاکٹر محمد صالح نے کہا کہ عازمینِ عمرہ کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہو گا جبکہ عازمین کے لیے مقررکردہ عمر کی حد کی پابندی برقرار رہے گی جس کے مطابق 18 سے 50 سال کی عمر کے افراد ہی عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب اب تک سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگائی جا چکی ہیں۔

مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی مقرر کی گئی ہیں، کورونا وائرس کے کیس آنے کی صورت میں متاثرین کا طبی معائنہ اور انھیں الگ تھلگ رکھنے کے لیے ایک کمرا بھی مختص کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button