بین الاقوامی

پاکستان عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرے‘ امریکہ

پشاور (ٹی این این) امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہناتھاکہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے پاکستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں لیکن باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد یہ ضرورت محصوص ہورہی ہے کہ پاکستان عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائے اور دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کرے۔
باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی موجودگی سے نہ صرف پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں بلکہ ہمسایہ ممالک پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button