بین الاقوامی

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو 5ویں منزل سے گرا دیا

مصر میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا، 25 سالہ خاتون 5 منزلہ عمارت سے گرنے کے بعد بھی معجزاتی طور پربچ گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں 25 سالہ خاتون کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے شوہر نے انہیں پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

25 سالہ خاتون 5 منزلہ عمارت سے گرنے کے بعد بھی معجزاتی طور پر زندہ تھیں جنہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

‘کورونا ٹسٹ مثبت آنے پر خاندان نے میرے گھرانے کو ہی اکیلا چھوڑ دیا’

”جیسے ہی ہسپتال پہنچا تو وہاں موجود ڈاکٹر کا رویہ بہت ہی عجیب تھا”

”کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو ایسے لگا جیسے مجھ سے کوئی غیر اخلاقی کام سرزد ہوا ہو”

پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے اپنے بیوی کے ساتھ پہلے ہی اختلافات تھے اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، ہمارے درمیان اس وقت اختلافات مزید بڑھ گئے جب ان کی بیوی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

شوہر نے بتایا کہ وہ ڈر رہے تھے کہ کہیں ان کو بھی وائرس نہ ہوجائے، انہوں نے اپنی بیوی کے 3 ٹیسٹ کروائے اور تینوں ہی مثبت آئے جس کے بعد انہوں نے اسے گھر چھوڑنے کو کہا اور جب اس نے منع کیا تو انہوں نے اسے دھکا دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button