بین الاقوامی

جرمنی اور یورپ بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

برلن رپوٹ: مطیع اللہ

جرمنی و یورپ بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے گزشتہ رات پہلی تراویح گھروں پڑھی گئی اور آج جمعہ المبارک کو پہلا روزہ ہے۔
4مئی سے جرمنی کی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ 50 لوگوں کو مسجد میں نماز تراویح پڑھنے کی اجازت دی ہے.احتیاطی تدابیر کے ساتھ اور فاصلہ رکھ کر نمازی 5 مئی کے بعد مسجد میں تراویح ادا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مساجد میں افطار کی بھی مشروت اجازت دی گئی ہے 4 مئی کے بعد مخصوص افراد کے علاوہ زیادہ افراد کو مساجد میں افطاری کی اجازت نہیں ہو گی۔

جرمن حکومت نے 4 مئی سے عبادت گاہوں میں اجتماعات کی اجازت دے دی ہے مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کو اجازت ہوگی کہ وہ اپنے مذہبی اجتماعات احتیاطی تدابیر کے ساتھ سرانجام دے سکتے ہیں۔ احتیاطی تدبیر میں اجتماع 50افراد سے زیادہ نہ ہو۔2میٹر کے فاصلہ کا بھی خیال رکھا جائے۔برلن کی بہت سی مساجد کی انتظامیہ اس بات پر متفق ہوتی نظر آرہی ہے کہ جب تک معاملات مزید بہتر نہیں ہوتے اس وقت تک مساجد کو بند رکھے جائے گا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلانے میں کسی بھی قسم کے حصے دار نہ بنیں۔

ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو اس بات کی ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ رمضان کی عبادات اپنے اپنے گھروں میں محدود رہ کر پڑھیں۔ حکومتی اجازت کے بعد جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم امید کی جا رہی ہے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں لاک ڈاون مکمل ختم ہو جانے کے بعد تمام مسلمان اپنے مغفرت کے عشرہ کو مساجد میں گزار سکیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button