فیچرز اور انٹرویو

‘میرے گاؤں کا پہلا گرلز پرائمری سکول‘

انور شاہ اورکزئی

ایک زمانہ تھا جب کسی گاؤں میں بجلی آتی تھی تو لوگ خوشی سے جھوم اٹھتے تھے اورخوشی کے دھن گاتے تھے۔ لیکن وہ دور پاکستان میں تو گزرچکا ہے لیکن فاٹا میں اب بھی بجلی کا فقدان ہی ہے۔ ایسے میں جب دہشت گردی نے اس مصیبت زدہ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو یہاں کا بچا کچا انتظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ اب جبکہ قبائلی عوام میں سیاسی و سماجی شعور کی بیداری کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہر فلیٹ فارم پر اپنی سیاسی و بنیادی انسانی حقوق کے لئے آواز اٹھانے لگے ہیں تو وہاں ان کی قسمت بھی بدلنے لگی ہے۔

قبائلی علاقے بجلی کے اندھیروں میں تو ڈوبے ہی تھے لیکن جہالت کے اندھیروں نے بھی یہاں گھر کررکھا ہے جس کی وجہ سے یہاں شرح خواندگی ہمیشہ نیچے ہی آتی رہی ہے۔ چند دن قبل ایف آر بنوں میں قبائلی عمائدین نے فاٹا سیکرٹیریٹ کی جانب سے فنڈز کی کمی کے باعث سکولوں و ہسپتالوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور سکولوں کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے کے مکینوں میں اپنا مستقبل سنوارنے کی صلاحیت موجود ہے۔

Kurram school pic by Anwar Shah (2)

وزیراعظم کی جانب سے فاٹا میں اصلاحات کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دے گئی ہے جو کہ قبائلی علاقوں میں ممکنہ اصلاحات کے لئے سفارشات پیش کرینگے۔ غرض یہ کہ ہر کاؤش ایک مثبت سوچ اور روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔ ایسے میں کرم ایجنسی کی کے علاقہ میرباخ خیل میں پہلے گرلز سکول کی تعمیر اس علاقے کی ترقی اور خواتین کی شرح خواندگی میں اضافے کے لئے سنگ میل سے کم نہیں۔ اس سکول کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی ساجد طوری نے کیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تین کمروں کے اس سکول میں پانچ طالبات کے پڑھنے کی گنجائش ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو سال میں مکمل ہونے والے اس سکول پر 65 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے جس پر مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے بدلتے مستقبل کے لئے امید کی کرن گردانا ہے۔

ٹی این این سے باتیں کرتے ہوئے میر باخ خیل کے رہائشی گل محمد کا کہنا تھا کہ یہ ان کے گاوں کا پہلا گرلز پرائمری سکول ہے۔ اس سے پہلے ان کی بچیاں بہت دور سکول جایا کرتی تھیں اور کچھ لوگ تو قریبی سکول نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کی تعلیم ہی گوارہ نہیں کرتے تھے لیکن اس سکول کی تعمیر سے اب ان کے گاؤں میں خوشحالی آئی گی اور گاوں کی تمام بچیاں چند گز کے فاصلے پر واقع سکول میں اپنا مستقبل سنواریں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button