فاٹا انضمام

صوابی: پولیس وین پر دستی بم حملہ، چار اہلکار زخمی

صوابی میں پولیس موبائل وین پر ہونے والے بم حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق علاقہ شگئ پل کے ساتھ موبائل وین معمول کے مطابق  گشت پر تھی کہ نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے وین پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ صوابی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کچھ دن قبل پولیو کوارڈینیٹر اور سی ٹی ڈی محکمے کے دو اہلکاروں کو قتل کیا گیا ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button