اصلاحاتی عمل میں واپسی نہیں بلکہ مزید پیشرفت کی جائے گی۔ علامہ نورالحق قادری
ٹی این این کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کے دوران مذہبی امور کے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراؑطم نے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک دیا ہے جو قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لے کر ان کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

مذہبی امور کے وفاقی وزیر اور فاٹا اصلاحاتی ٹاسک فورس کے رکن علامہ نور الحق قادری نے کہا ہے کہ انضمام کے عمل میں قبائلی عمائدین کے ساتھ باقاعدہ صلاح مشورہ کیا جائے گا۔
ٹی این این کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کے دوران مذہبی امور کے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراؑطم نے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک دیا ہے جو قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لے کر ان کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
علامہ نورالحق قادری نے واضح کیا کہ گزشتہ حکومت کی اصلاحاتی کمیٹی کا کردار عملاَ ختم ہو گیا ہے تاہم ضرورت پیش آنے پر اس کے ساتھ بھی مشاورت کی جائے گی کیونکہ کمیٹی اپنی بڑی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو چکی ہے کہ آئین میں انضمام کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے لیکن اصلاحاتی عمل میں جتنا کام ہو چکا ہے وہ واپس نہیں ہو گا بلکہ ٹاسک فورس مزید آگے جائے گی۔
ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اصلاحاتی عمل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور قبائلی نوجوان نسل کی رائے بھی دیکھی جائے گی اور حکومت کی کوشش ہو گی کہ اس عمل کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔