مہمند ایجنسی: منشیات فروشوں کو 3 دن کی مہلت، نہیں تو گھر جلا دینگے: جرگہ

مومند ایجنسی کے سینکڑں مشران نے منشیات کے خلاف جرگے میں منشیات فروشوں کو تین دن مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر تین دن منشیات فروشی بند نہ کی گئی تو اس روزگار سے منسلک افراد کے گھر جلا دئے جائینگے اور ان کو علاقہ بدر کیا جائے گا۔
مہمند ایجنسی کے تحصیل حلیمزئی میں غیبہ خوڑ دینی مدرسہ میں شبقدر اور حلیمزئی قبیلے کے 100سے زیادہ مشران نے منشیات کے خلاف ایک جرگہ بلایا جس میں شبقدر ،حلیمزئی کے تنظیم انسدادمنشیات کے صدر رابت خان ،الیاس خان کے علاوہ سینکڑوںعوام نے شرکت کی اور کہا کہ منشیات فروش تین دنوں میں اپنا کاروبار ختم کرے ورنہ انکے خلاف روایتی جرگہ سخت کاروائی کرکے ان کے گھر مسمار کئے جائینگے ۔ جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ علاقے کے اہم تجارتی بازار میاں منڈی کو منشیات سے مکمل طور پر پاک کرینگے جس کیلئے باہرسے لوگ آتے ہیں۔ جر گہ میں حلیمزئی قوم کے تین قبیلے کدی خیل،حمزاخیل اور ولی بیگ کے کے سو سے زیادہ مشران نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ میاں منڈی بازار میں کئی ہفتوں سے(آئس) نام سے ایک ۔نشہ شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے قلب کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے