جنوبی وزیرستان ، سرحدی گاوٗں گیگا خیل میں بجلی کا پہلا منصوبہ، 100 روپے فی گھر
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈر 55بریگیڈ کرنل علی جعفری نے کہا کہ یہ پلانٹ 15کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا جو 100گھروں تک بجلی کی ضروریات پوری کر سکے گا ۔

جنوبی وزیرستان کے سرحدی گاوٗں گیگا خیل میں پاک فوج کی تعاون سے مائیکرو ہائیڈل پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔ پاور پلانٹ سے پندرہ کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی جو آس پاس علاقے کے سو گھروں کی بجلی ضروریات پورا کرسکےگی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈر 55بریگیڈ کرنل علی جعفری نے کہا کہ یہ پلانٹ 15کلو واٹ بجلی پیدا کرے گا جو 100گھروں تک بجلی کی ضروریات پوری کر سکے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اب اس دیہات کے لوگ بغیر کسی لوڈشیڈنگ سے 24گھنٹے یہ بجلی استعمال کر سکیں گے اور بجلی استعمال کرنے والے لوگوں سے فی گھر سو روپے فیس لی جائیگی جو کہ پلانٹ کی دیکھ بھال اور مرمت پر خرچ کی جائیگی۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے پراجیکٹ کے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جنوبی وزیرستان میں اس قسم کے پلانٹ مختلف جگہوں پر لگائے جا سکتے ہیں جو بجلی کی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔
ایک مقامی بزرگ حاجی وزیر کا اس پلانٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب انکے بچے رات کو بجلی کی روشنی میں تعلیم حاصل کریں گے جو اس پسماندہ علاقے کے لئے بڑا فائدہ ہے۔