فاٹا انضمام

نچلی سطح کے ہسپتالوں کے لئے ہیلتھ مینجمنٹ بنانے کا فیصلہ

نچلی سطح کی سرکاری ہسپتالوں کے احسن طریقے سے چلانے اور انتظامات بہتر بنانے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلتھ مینجمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  ان کمیٹیوں اور بورڈزکی تشکیل کے کام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے سینئر صوبائی وزیر شہرام تراکئی کی زیر صدارت ایک اجلاس بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر یوسف جمال اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر پرویز خان کے علاوہ محکمہ صحت کے دوسرے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا حکومت نے نچلی سطح کے طبی مراکز بشمول ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں ،بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کے بہتر انتظام و انصرام اور وہاں پر علاج معالجے کی سہولیات و خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے ان مراکز کیلئے پرائمری ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کمیٹیوں اور بورڈزکے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ان مجوزہ کمیٹیوں اور بورڈزمیں منتخب عوامی نمائندوں اور مقامی کمیونٹی کے علاوہ انہی طبی مراکز کی انتظامیہ کے لوگ شامل ہوں گے جس سے ان طبی مراکز کے انتظامی و مالی معاملات کے علاوہ بہترخدمات کی فراہمی میں کمیونٹی کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے گی۔ ۔ صوبائی وزیر کومجوزہ کمیٹیوں اور بورڈ کی تشکیل پر اب تک ہونے والی پیش رفت،ان کی ساخت،دائرہ اختیار،فنڈز کی فراہمی اور دیگر پہلوؤں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر بتایا گیاکہ ہر کمیٹی اور بورڈکو سالانہ 10لاکھ روپے فنڈ ز بھی فراہم کرنے کی تجویز ہے جس سے ان طبی مراکزمیں ضروری مرمت کے کاموں کے علاوہ طبی آلات کی مرمت اور فوری نوعیت کے دیگر کام کئے جائیں گے تاکہ ان مراکز صحت میں علاج معالجے کی سہولیات و خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔ کمیٹیوں اور بورڈز کی تشکیل انکے دائرہ اختیار ،ساخت اور فنڈزکی فراہمی اور دیگر تمام معاملات کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button