فاٹا انضمام

انٹرن شپ

ریڈیو ٹی این این میں انٹرن شپ کے مواقع
ٹرائبل نیوز نیٹ ورک ایک علاقائی نیوز ایجنسی ہے جو کہ جرنلزم میں کیریئر بنانے والے طلباٰ کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کے لئے یہ مواقع اب بھی دستیاب ہیں۔ ٹی این این کالج اور یونیورسٹی طلبا کو بحیثیت جرنلسٹ انٹرن عملی طور پر کام کرنے کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نئے انے والے ریڈیو جرنلسٹوں کو ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔ انٹرن شپ کے اس دورانیے میں ٹرینیز کو ایڈیٹنگ، رپورٹنگ، پروڈکشن اور لکھنے کی عملی تربیت دی جاتی ہے جس سے وہ ریڈیائی صحافت پر گرفت مضبوط کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

زمہ داریاں

ٹرینی کو روزانہ پانچ گھنٹے ٹی این این کے پشاور مین افس میں کام کرنا ہوگا۔ ان کو ٹی این این کے رپورٹرز اور ایڈیٹرز کے ساتھ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کےاہم واقعات سے متعلق متوازن، مصدقہ اور بر وقت خبروں پر کام کرنا ہوگا۔ انٹرن سے توقع کی جائیگی کہ وہ خود ایک ائیڈیا لیکر اس پر ان لائن اور ریڈیو میڈیم کے لئے کام کرے یہ اسائمنٹ ادارے کے ایڈیٹرز کی نگرانی میں مکمل ہوگا۔انٹرن ایڈیٹرز اور رپورٹرز کو نیوز رپورٹس اور دیگر اسائمنٹس کے لئے درکار تحقیق میں بھی معاونت کرینگے۔

لوازمات

انٹرن اپنے تئیں ایک محنتی اور خود اعتماد ہو جسے ٹی این این کے بڑھتے ہوئے سامعین اور ان لائن میڈیا کے رجحانات سے واقفیت ہو۔ پہلے سے براڈکاسٹنگ میں تجربہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائیگی لیکن انٹرن شپ اس سے مشروط نہیں۔
امیدوار میں کی ترجیحات میں ریڈیائی صحافت شامل ہو اور وہ اس قابل ہو کہ ازادانہ طور پر ڈیڈ لائنز میں رہتے ہوئے ٹیم ورک کا متحمل ہو۔ پشتو زبان بول اور لکھ سکتا ہو کیونکہ ٹی این این پشتو میں نیوز بلیٹن فراہم کرتا ہے۔

معاوضہ اور دورانیہ

انٹرن کو ماہانہ فیس بھی دی جاتی ہے۔ تین مہینے پر مشتمل انٹرن شپ یکم جنوری ۲۰۱۵ سے شروع ہوگی اور مارچ کے اواخر میں ختم ہوگی اور اسی طرح تین مہینے بعد اگلا بیچ ائے گا۔
طریقہ کار
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی سی وی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر بمعہ کورینگ لیٹر بھیج دیں۔ کورینگ لیٹر میں ٹی این این انٹر شپ پروگرام میں شامل ہونے کی وجہ، موجودہ تجربہ اور مستقبل کے عزائم واضح طور پر درج کریں۔ ٹی این این صرف ان امیدواروں کو رابطہ کرے گا جنہیں انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہو۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button