فاٹا انضمام

60 سالہ قانون ترقی کی راہ میں رکاؤٹ : باجوڑ لیویز

باجوڑایجنسی میں لیویزی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ساٹھ سالہ قانون کے تحت سروس میں ان کو ترقی ملنا مشکل ہے۔ ان کے مطابق یہ قانون ان کی ترقی میں رکاؤٹ ہے۔

ٹی این این سے بات کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کا کہنا تھا کہ بیلٹ کی نوکری کی مدت چوبیس سال ہے جبکہ پچھلے حکومت نے اس قانون میں ترمیم کرکے حد ریٹائرمنٹ 60 سال مقرر کی ہے۔ جس کی رو سے ایک اہلکار بھرتی ہونے کے بعد ساٹھ سال تک نوکری کرسکتا ہے۔ جسکی وجہ سے اکثر اہلکار اپنی نوکری ساٹھ سال تک جاری رکھتے ہیں اور یوں یہ نوکری ایک طویل عرصے تک جاری رہتی ہے جسکی وجہ سے نئے آںے والے اہلکاروں کو بیس بیس سال تک ترقی نہیں ملتی۔ لیویز اہلکاروں کے مطابق اس باجوڑ لیویز میں پچاس سے زائد ایسے اہلکارہیں جنکی عمریں پچاس سال سے زائد ہیں اور وہ نہ تو فرائض صحیح طریقے سے انجام دے سکتے ہیں جبکہ چوبیس سو اہلکاروں کی ترقی کی راہ میں رکاؤٹ بھی بنے ہوئے ہیں۔ ان لیویز اہلکاروں نے ٹی این این کی وساطت سے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ساٹھ سالہ قانون میں ترامیم کرکے ان کی ترقی کی راہ ہموار کی جائے تا کہ نہ صرف ان کو ترقی ملے بلکہ لیویز میں چاک و چوبند افراد کی استعداد کار میں اضافہ بھی ہو۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button