فاٹا انضمامقبائلی اضلاع

کرم ایجنسی : قتل میں ملوث دو افراد کے گھر نظر آتش

کرم ایجنسی کے مقامی عمائدین نے چار افراد کے قتل میں ملوث دونوں افراد کے گھروں کو نظرآتش کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کچھ دن قبل نورحسین کے گھر پر کچھ افراد نے چڑھائی کی تھی اور فائرنگ کے دوران اسکی اہلیہ، دو بیٹے اور گھر میں موجود خاتون کو ہلاک کیا تھا۔ تفتیش کرنے پر پولیٹیکل انتظامیہ نے اس واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا جبکہ اتوار کو مقامی عمائدین کے ایک جرگے کے بعد ملزمان اسحاق حسین اور تور کے نہ صرف گھروں کو نظر آتش کیا گیا بلکہ اس حادثے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی آگ لگا دی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button