فاٹا انضمام

پشاور ميں شوکت خانم کينسر ہسپتال کا افتتاح، بلدیاتی نمائندوں، طلبا کا احتجاج

پشاور حيات آباد ميں واقع شوکت خانم کنسر ہسپتال کا افتتاح ہوگيا ہے۔ افتتاح کے موقع پر عمران خان، وزير اعلي پرويزخٹک، صوبائي وزراء اور فلم سٹارز نے شرکت کي۔۔ عمران خان کے مطابق ہسپتال پر اب تک چار ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ جبکہ پچہتر فيصد مريضوں کو ہسپتال ميں مفت طبي سہوليات دي جائیں گي۔ ہسپتال کے قيام سے اب تک خيبرپختونخوا اور ديگر علاقوں سے چالیس ہزار مريضوں کو ہسپتال ميں علاج کے لئے رجسٹر کيا جا چکا ہے۔ نو مارچ دوہزارتیرہ کو ہسپتال کا سنگ بنياد رکھا گيا تھا جسکے لئے زمین عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ وزیر اعلٰی امیر حیدر خان نے مہیا کی تھی۔ نجی سیٹ اپ میں کینسر کا سب سے بڑا ہسپتالپچاسکنال  پر محيط ہے۔ ہسپتال کے باہر بلدياتي نمائندے بھي اختيارات مانگنے پہنچ گئے۔طلبہ بھي حقوق کے لئے سرگرم رہے بيک وقت تين مظاہروں نے پوليس کو چکرا ديا تو پوليس نے غصہ بلدياتي نمائندوں پر نکال دیا بلدياتي نمائندے بھي اپنے اختيارات اور مراعات کے لئے آئے اور عمران خان سے ملنے کي اجازت نہ ملنے پر احتجاج کيا اور نعرے بازي سے دل کي بھڑاس نکالي ۔ميڈيکل يونيورسٹي کے طلبہ اعلٰي تعليم کے لئے مختص فنڈز دوسرے پراجيکٹ  منتقل ہونے پر سراپا احتجاج رہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button