فاٹا انضمام

مہمند ایجنسی: حلیمزئی عمائدین کا منشیات کے خلاف تنظیم سازی

مہمند ایجنسی میں حلیمزئی کے عمائدین نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف تنظیم ترتیب دی ہے۔ اس بارے ہفتے کو تحصیل غلنئ میں غیبی خوڑ علاقے کے عمائدین کا ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی آئس نامی نشہ آور مواد بیچتے پکڑا گیا تو اس پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد  ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے میں رائج قوانین کے مطابق سزا بھی دی جائیگی۔

اس موقع پر ملک شاہی گل، ملک نذیر خان، میرافضل مہمند، امیر دوست خان، ملک حاجی نادرخان اور ملک آدم کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جو کہ علاقے کے مشکوک جگہوں پر نظر رکھے گی۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل حلیمزئی قبیلے کے مشران نے نشہ آور مواد بیچنے والوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button