سعودی عرب نے پاکستانی فلموں کی نمائش کی اجازت دیدی
فواد چوہدری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی فلم اور ڈرامہ سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں، فلم اور ڈرامہ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو مایوسی نہیں ہو گی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت اطلاعات نے پاکستانی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی ہے،اگلے 2 سال میں فلمی صنعت کو منافع بخش بنا دیں گے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی وزارت اطلاعات نے پاکستانی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگلے 2 سال میں فلمی صنعت کو منافع بخش بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی فلم اور ڈرامہ سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں، فلم اور ڈرامہ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو مایوسی نہیں ہو گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ میں پی ٹی وی اسپورٹس، ہوم اور نیوز کو ایچ ڈی اپ گریڈ کر دیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے نئے حکمران طبقے نے ملک میں قدامت پسند اقدار کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے کئی ایک اقدامات کئے ہیں جن میں حال ہی سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے رکھی ہے اور سنیماگھروں کو دوبارہ فعال بنایا ہے اور سنیما ہالوں میں فلم بینی کی اجازت دی گئی ہے۔