انٹرٹینمنٹلائف سٹائل

کمالہ خان: پہلی پاکستانی نژاد مسلمان سپر ہیرو

پہلی پاکستانی نژاد مسلمان سپر ہیرو کے کردار پر مبنی ویب سیریز کمالہ خان/مس مارروِل کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اسٹوڈیو ماررول کی ویب سیریز مس مارول کی کہانی سپر ہیرو کمالہ خان کے گرد گھومتی ہے، پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سولہ سالہ ایمان ولانی کمالہ خان عرف مس مارول کے روپ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مس مارول کی سپر ہیرو کمالہ خان مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کرتی ہیں۔ سیریز میں متعدد پاکستانی اداکاروں، فلم ساز اور دیگر تکنیکی افراد نے بھی کام کیا ہے۔

ویب سیریز کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا رسمی اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم مارروِل اسٹوڈیو نے کچھ عرصہ قبل اسے موسم سرما میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button