تعلیمعوام کی آواز

لکی مروت: استاد کی مبینہ غیر اخلاقی حرکات پر اہل علاقہ کا احتجاج، گورنمنٹ ہائی سکول سکول بند

گورنمنٹ ہائی سکول شاہ حسن خیل میں بچوں کے ساتھ مبینہ غیر اخلاقی حرکات کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور سکول کو زبردستی بند کروا دیا۔

مظاہرین نے بچوں کو سکول سے نکال کر ادارے کے سامنے دھرنا دیا اور واضح کیا کہ جب تک ضلعی تعلیمی افسر (ڈی ای او) آ کر مسئلہ حل نہیں کرتے، احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو شاہ حسن خیل کے تمام سکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔

ڈی ای او شوکت اللہ نے ایک سرکاری میٹنگ کے سلسلے میں پشاور میں موجود ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکایت موصول ہوتے ہی متعلقہ استاد کو اسکول سے ریلیو کر دیا گیا ہے اور محکمہ تعلیم کی ایک تحقیقاتی ٹیم موقع پر بھیج دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اہل علاقہ سے مذاکرات کے بعد سکول دوبارہ کھول دیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل چھان بین کے لیے باقاعدہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈی ای او کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات میں استاد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button