تعلیم

طالبات کی جانب سے گل پاشی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ کا تبادلہ

 

زاہد جان

ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد محکمہ تعلیم نے کاروائی کرکے ڈی ای او باجوڑ شیرین زادہ ، ڈی ڈی ای او باجوڑ شیر نواب اور گورنمنٹ خار ہائی سکول کی ہیڈ ماسٹر کا تبادلہ کردیا۔ ویڈیو میں ایجوکیشن افیسر اپنے ساتھیوں سمیت لڑکیوں کے ہائی سکول کا وزٹ کر رہے ہیں، وہاں نویں اور دسویں جماعت کی بچیوں سے ان پر پھول نچھاور کئے جارہے ہیں ساتھ ہی ویڈیوز بھی بنائی جا رہی ہے۔ بچیوں کے والدین کی شکایت ہے کہ ایک اعلی افیسر کے پاس یا سکول کے انتطامیہ کے پاس یہ حق ہے کہ وہ نویں اور دسویں جماعت کے بچیوں کو لائن میں کھڑا کریں اور ان سے کہے کہ محکمہ تعلیم کے مرد افسران پر پھول نچھاور کریں؟
یہ وزٹس کس سلسلے میں ہو رہے ہیں، اعلی افسران صرف لڑکیوں کے سکولز کے وزٹس کیوں کرتے ہیں؟ والدین محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افسران کے اس رویہ سے بہت پریشان ہے، یہ رحجان بڑھتا جا رہا ہے، اس کی روک تھام ضروری ہے، اس کی اجازت نہ ہماری روایات دیتی ہیں، نہ کوئی قانون دیتا ہے اور نہ ہی اخلاقی طور پر یہ جائز ہے۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد باجوڑ کی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی جس پر صوبائی محکمہ تعلیم نے کاروائی کرتے ہوئے ڈی ای او باجوڑ شیرین زادہ ، ڈی ڈی ای او باجوڑ شیر نواب اور گورنمنٹ خار ہائی سکول کی ہیڈ ماسٹر کا ٹرانسفر کردیا، باجوڑ کے عوام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی سابقہ ایجوکشن آفیسر کے خلاف سرکاری سکولوں کے طلباء کے لئے بیگوں کے خریداری و معیار میں غبن کی انکوائری جاری ہے۔
خارگرلز ہائی سکول کی ویڈیو وائرل ہونے پر سابقہ ایجوکیشن آفیسر شیرین ذادہ نے غلطی کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام غلطی سے سرزد ہواہے جس کو مخالفین میرے خلاف سازش کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

گرلز سکول میں مرد افیسرز کے دورے پر بچیوں کے والدین و عوام نے شدید الفاظ میں مذمت کرکے مذکورہ آفیسرز کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button