جرائم

نوشہرہ: ایک اور کم سن بچی مبینہ طور پر زیادتی کا شکار

نوشہرہ میں ایک اور بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر چھوڑ دیا گیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق علاقہ معراجی کی رہائشی نو سالہ بچی، مریم دختر منہاج گل دودھ لینے نکلی تھی، واپس نہ آنے پر والدین نے تلاش شروع کر دی، تلاش بیسیار کے بعد بچی شدید زخمی نیم بے ہوشی کی حالت میں قریبی کھنڈر نما مکان سے برآمد ہوئی، نامعلوم ملزمان نیم بیہوشی اور شدید زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے، مریم کو سر اور چہرے پر پتھر مار کر شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد بچی کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب ڈی پی او نوشہرہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ بچی کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button