جرائم

لکی میں آپریشن، ایک عسکریت پسند مارا گیا

لکی مروت: پولیس، سیکورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ بنوں ریجن کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

زرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ نورنگ اور غوریوالہ کے قریب سرحدی علاقے میں آپریشن کیا گیا اور اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت وحید اللہ عرف اسامہ کے نام سے ہوئی جو حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا، مارے گئے شدت پسند کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button