جرائم

چارسدہ: مہتم کے بیٹے کی 15 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی

چارسدہ کے ایک مدرسہ میں 15 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

زرائع کے مطابق واقعہ جامعہ العلوم للبنات سرڈھیری میں پیش آیا ہے، متاثرہ طالبہ مسماۃ (ر) کے مطابق مدرسہ مہتمم کے بیٹے نے زبردستی بالائی منزل کے کمرے میں لے جا کر اور کپڑے سے باندھ کر زیادتی کی۔

متاثرہ طالبہ مدرسے میں مقیم تھی اور دوسرے درجے کے علوم حاصل کر رہی تھی، متاثرہ طالبہ کے والدین نے تھانہ سرڈھیری میں ایف آئی آر درج کرا دی۔

تھانہ سرڈھیری پولیس نے مقدمہ درج کر کے مہتمم کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں تاہم علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے مقدمہ کے اندراج میں تاخیری حربے استعمال کئے اور ان کی بھاگ دوڑ کے بعد ہی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button