جرائم

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں سکول کے قریب دھماکا، 9 طالبعلم جاں بحق

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں سکول کے قریب پوپ کارن اسٹال پردھماکے کے نتیجے میں 9 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا ننگرہار کے ضلع لال پورہ میں ہوا،  دھماکے کی وجوہات سے متعلق متضاد رپورٹس ہیں،کچھ اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلینڈر کا تھا یا پرانا مارٹر پھٹنے سے ہوا۔

ننگرہارکےعہدیدار کے مطابق دھماکے میں سٹال کا مالک بھی جاں بحق ہوا جبکہ مزید چارافراد جھلسنے سے اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نےدھماکے میں 9 طالب علموں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکا گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button