جرائم

سیاچن: پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر جاں بحق

سیاچن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو میجر جاں بحق ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور ہیلی کاپٹر میں سوار میجر راجا ذیشان جہانزیب اور میجر عرفان برچا نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے اور فوجی دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے مطابق حادثہ ضلع گانچھے میں پیش آیا جس میں پاک فوج کے دو پائلٹ شہید ہوئے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والے میجر عرفان اور میجر زیشان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے منی مرگ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 فوجی جوان جاں بحق ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button