جرائم

پارا چنار: دو قبائل میں لکڑیاں کاٹنے پر تنازعہ، فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

پارا چنار کے سرحدی علاقے پیواڑ اور گیدو میں دو قبائل کے مابین جنگلات کے تنازعہ پر فائرنگ کا سلسلہ دوسرے بھی جاری ہے جس کے نتیجے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکڑی کاٹنے کے تنازعہ پر دو قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دو قبائل کے مابین جنگلات کے تنازعہ پر فائرنگ کے سلسلے میں گزشتہ شب بھی چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او )کرم طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ فائربندی اور مورچے خالی کروانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

طاہر اقبال نے بتایا کہ فریقین کے مابین فائرنگ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر  ہوئی، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گورگت نامی پہاڑی کے دیرینہ تنازع پر سابق پولٹیکل ایجنٹ نے بھی فیصلے دیے تھے مگر  ایک بار  یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button