جرائم

چارسدہ میں خواجہ سرا گلالئی قتل

چارسدہ میں خواجہ سراء گلالئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کو ملزم کی فائرنگ سے خواجہ سراء گلالئی جاں بحق ہوگئی۔
فائرنگ کا واقعہ مردان روڈ پر واقع پلازے میں پیش آیا، سٹی پولیس نے ملزم شاہ فیصل کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، فائرنگ زبانی تکرار کے نتیجے میں کیا گیا۔
خواجہ سراء گلالئی اور ملزم آپس میں دوست تھے، مقتول خواجہ سراء کی لاش کو آبائی ضلع صوابی منتقل کیا گیا۔

یاد رہے جمعے کے روز سوات مینگورہ کے سہراب خان چوک میں بھی خواجہ سراؤں کے بالاخانہ میں فائرنگ سے پشاور سے آنے والا نوجوان اور جواجہ سراء معمولی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بیس سالہ عبدالرحمان ولد محبوب سکنہ پشاور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خواجہ سراؤں کے بالاخانہ میں آیا تھا جہاں پر کسی بات پر جھگڑا ہوکر دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس تکرار میں ایک خواجہ سراء بھی زخمی ہوگیا ہے جس کو فوری ابتدائی طبی امداد کے لئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button