بلوچستان

کوئٹہ : فورسزکی گاڑی پربم دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے میں پانچ اہلکار جب کہ دو مزید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار پیر کو معمول کے گشت پر تھے کہ علاقہ مارگٹ میں ان کی گاڑی پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں پانچ ایف سی اہلکار ہلاک اور دو مزید زخمی ہوئے۔

زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جن میں سے ایک کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔ کوئٹہ میں کچھ دن قبل پولیو دفتر کے سامنے خودکش حملہ ہوا تھا جس میں تیرہ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ دوسری جانب سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا ہے۔ سوات پولیس کے مطابق عبدالواحد نامی اہلکار طاہر آباد کے علاقے میں ڈیوٹی پر کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button