بلوچستان

خودکش حملے غیر اسلامی ہیں: کوئٹہ علما

 ٹی این این کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیو کے خلاف حکام اور دینی علما نے مشترکہ کانفرنس کے دوران سٹیلائٹ ٹاؤن کے خودکش حملے کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ اس کانفرنس میں کوئٹہ کے علما کا موقف تھا دہشت گردی کے  ایسے واقعات اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا سبب بنتی ہیں۔

بلوچستان میں ای پی آٗئی کے اعلٰی افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے عزم تھا کہ پولیو کے خلاف ہونے والے چار روزہ مہم کو نقصان پہنچائے لیکن پولیس پر حملے کے باوجود یہ مہم کامیابی سے انجام پایا ہے۔ کوئٹہ میں ہونے والے اس پریس کانفرنس میں دینی علما نے پولیو مہم کے دوران ہونے والا خودکش حملہ اسلام اور پاکستان کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے سٹیلائٹ ٹاؤن میں پولیو مرکز کے سامنے خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کہ زمہ داری لشکر اسلام نے قبول کی تھی۔ اس حملے میں تیرہ پولیس اور ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button