بلوچستان

تربت میں گیس سلنڈر دھماکہ، 2 خواتین جاں بحق، 20 زخمی

گزشتہ روز تربت کے علاقے شپک میں ایک گھر میں تقریب جاری تھی جس میں خواتین کھانا پکا رہی تھیں کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا

بلوچستان کے ضلع تربت میں تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکہ میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز تربت کے علاقے شپک میں ایک گھر میں تقریب جاری تھی جس میں خواتین کھانا پکا رہی تھیں کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 22 خواتین اور بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے 18 شدید زخمیوں کو نیوی طیارے کے ذریعے کراچی کے ‘پی اے ایف بیس فیصل’ پہنچایا جہاں سے اُنہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں بعد ازاں 2 خواتین دم توڑ گئیں جبکہ دیگر زیر علاج ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button