بلوچستان
بلوچستان دھماکے کے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

پشاور(ٹی این این) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کے ورثہ کیلئے دس دس لاکھ اور زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روزبلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیٹلائٹ ٹاون میں پولیو مرکز کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا ہے۔