بلوچستانخیبر پختونخوا

چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثے میں بسم اللہ نامی شخص کی اہلیہ اور چار بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی کمرے کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button