بلوچستان

بلوچستان: ضلع خضدار میں بارودی مواد پھٹنے سے 7 جاں بحق، 3 زخمی

 بلوچستا ن کے ضلع خضدار میں گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق علاقہ نال میں گھر میں بچوں نے ماچس جلائی تو گھر میں بلاسٹنگ کے لئے رکھے گئے بارودی مواد سے دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر میں آگ لگ گئی۔ جس 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button