بلوچستان

ایف آر بنوں:  ٹیچرایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا کے خلاف احتجاجی واک

 ایف آر بنوں کے اتمانزئ ٹیچر ایسو سی ایشن نے ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا کے امتیازی رویے کے خلاف احتجاجی واک کیا ہے۔

گزشتہ روز بکہ خیل منڈٰی کے مقام پر ہونے والے احتجاجی واک میں اساتذہ نے الزام لگایا کہ جب سے موجودہ ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا نے چارج سنبھالا ہے تب سے اتمانزئ قبیلے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے۔ کبھی تو ہمارے سکول بند کردیتے ہیں اور کبھی تحصیل کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو برطرف کرتے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ان اساتذہ نے اس موقع پر خیبرپختونخوا کے گورنر سے مطالبہ کیا کہ موجودہ ڈائریکٹر کو اپنے عہدے سے برطرف کردے۔

یاد رہے کہ ایف آر بنوں احمدزئی اور اتمانزئی دو تحصیلوں پر مشتمل ہیں جہاں دو ہزار سات سے اساتذہ کی بھرتی تحصیل کی بنیاد پر ہوتی ہے لیکن پچھلے سال تحصیل کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے چھیاسٹھ اساتذہ کو ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا نے یہ کہ کر برطرف کردیا ہے کہ ایف آر بنوں کی دو تحصیلی حیثیت اب ختم ہوگئی ہے اور یہ اب ایک تحصیل بن چکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button